الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے حلقے پی کے 8میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا‘ انتخابات 12اپریل کو ہونگے

ہفتہ 26 مارچ 2016 14:09

اسلام آباد /پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2016ء) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے حلقے پی کے 8میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا‘ حلقے میں انتخابات 12اپریل کو ہونگے۔ ہفتہ کو الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے حلقے پی کے 8میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔

(جاری ہے)

پی کے آٹھ کی نشست رکن صوبائی اسمبلی ارباب اکبر کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی چھ اور سات اپریل کو جمع کرائے جاسکیں گے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال گیارہ اور بارہ اپریل کو ہوگی۔ خالی رہ جانے والی نشست پر انتخابات بارہ اپریل کو ہونگے۔