را آفیسر کی پاکستان میں گرفتاری، بھارتی میڈیا نے حکومت پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 26 مارچ 2016 13:54

را آفیسر کی پاکستان میں گرفتاری، بھارتی میڈیا نے حکومت پر سوالات کی ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 مارچ 2016ء) : بھارتی خفیہ ایجنسی را کے حاضر سروس افسر کی پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے دو روز قبل عمل میں لائی گئی گرفتاری پر بھارتی میڈیا نے بھی اپنی حکومت پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی ہے ۔ بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی نے اپنے ایک پروگرام میں کلبھوشن یادیو سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کے بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے سوال کیا ہے کہ را کا ایک حاضر سروس افسر پاکستان میں کیا کر رہا تھا؟ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے کلبھوشن یادیو کے نیوی سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے بعد حکومت سے روابط کی خبروں کی تردید کی ہے جبکہ سابق نیوی افسر کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کو تسلیم کرتے ہوئے پاکستان سے کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا نے سوال کیا کہ حکومت کی سپورٹ کے بغیر بھی ایک بھارتی افسر بلوچستان میں کیا کر رہا تھا؟ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ نے اس پر بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کر کے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا جا رہا ہے جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں واشنگٹن میں نیوکلئیر سمٹ کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کی بھارتی ہم منصب سے سائیڈ لائن ملاقات میں بھی یہ معاملہ اٹھایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :