الیکشن کمیشن نے پشاور کے حلقے پی کے8میں ضمنی انتخابات کاشیڈول جاری کردیا

ہفتہ 26 مارچ 2016 13:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) الیکشن کمیشن نے پشاور کے حلقے پی کے8میں ضمنی انتخابات کاشیڈول جاری کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبائی اسمبلی کی نشست پر انتخابات 12 اپریل کو ہونگے اور کاغذات کی جانچ پڑتال 8 اور 9اپریل کو ہو گی۔

(جاری ہے)

ضمنی انتخابا ت کیلئے کاغذات نامزدگی 6 اور7 اپریل کو ہو گی ۔پی کے 8 کی نشست رمسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ارباب اکبر حیات کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔ارباب اکبر حیات دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے تھے۔