بلوچستان سمیت ملک بھر سے را کے ایجنٹس کا خاتمہ کرنا چاہئے ‘ذو الفقار مرزا

ہفتہ 26 مارچ 2016 13:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) پیپلز پارٹی کے باغی رہنما ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر سے را کے ایجنٹس کا خاتمہ کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ذوالفاقار مرزا نے کہا کہ بلوچستان سے را کے ایجنٹ کی گرفتاری بہت اہم کامیابی ہے، جس وہ پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو مبارک باد دیتے ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں موجود را کے ایجنٹوں کا خاتمہ کرنا چاہیے۔

مصطفی کمال اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے نئی سیاسی جماعت کے اعلان پر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ کراچی سے پاک سرزمین پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا وجود میں آنا اچھی پیش رفت ہے، ان کی نیک خواہشات نئی جماعت کیساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :