بھارتی فوج کا اہلکار سیاچن میں برف کا تودہ گرنے سے ہلاک ، ایک لاپتہ، تلاش جاری

ہفتہ 26 مارچ 2016 13:28

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں لداخ کے خطے میں بھارتی فوج کی ایک گشتی پارٹی برف کے تودے کی زد میں آنے سے ایک اہلکار ہلاک اور ایک لاپتہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل این این جوشی نے سرینگر میں صحافیوں کو بتایا کہ گشتی پارٹی لداخ میں سیاچن کے علاقے ترتک میں برف کے تودے کی زد میں آگئی اور دو بھارتی فوجی برف کے نیچے دب گئے۔ انہوں نے کہا کہ امدادی کاروائی فوری طور پر شروع کی گئی اورایک فوجی حوالدار بھون تمنگ کو زخمی حالت میں نکالا گیا جس کو نزدیکی ہسپتال میں منتقل کیا گیا تاہم وہ زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ فوجی کی تلاش کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :