بھارت میں کھانسی بخار کی عام دواوٴں پر پابندی

ہفتہ 26 مارچ 2016 13:10

نئی دہلی ۔ 26 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مارچ۔2016ء) بھارت میں بہت سی دواوٴں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ بر طانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ان میں سے کچھ ایسی ہیں جو سر درد، زکام، بخار کے لیے لوگ خود ہی کیمسٹ سے لے آتے ہیں۔کچھ ایسی دوائیں بھی ہیں جنہیں آپ شوگر، ڈپریشن یا اینٹی بائیوٹک کے طور پر ڈاکٹر کے مشورہ سے خریدتے ہیں۔

(جاری ہے)

دراصل انڈیا کی حکومت نے 300 سے زیادہ ’فکسڈ ڈوز کمبینیشنز‘ پر پابندی لگائی ہے جس کی وجہ سے کئی دواوٴں کی فروخت اب غیر قانونی ہوگی۔دو یا اس سے زیادہ دواوٴں کو ملا کر تیار کی گئی یا ایسی مرکب دوا کو ’ایف ڈی سی یعنی’'فکسڈ ڈوز کمبینیشن دوا‘ کہا جاتا ہے۔حکومت کے حکم کے مطابق ’بہت سی ایف ڈی سیمیں منشیات کے مرکب کی بنیاد سائنس پر نہیں ہے اور فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے جوابات کو دوبارہ جانچنے کے بعد بھی عوامی مفاد میں حکومت کے پاس ان پر پابندی لگانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :