اسلام‌آباد : حکومت کا روسی سفارتکار کو طلب نہ کرنا شرمناک ہے۔ شیریں‌مزاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 26 مارچ 2016 13:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 مارچ 2016ء): پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ماسکو ائیر پورٹ سے پاکستانی تاجروں کو واپس بھیجے جانے پر کوئی احتجاج نہیں کیاگیا۔

(جاری ہے)

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ویزے کے باوجود روس نے ہمارے شہریوں کو واپس بھیجا ، اس پر حکومت کی جانب سے روسی سفارتکار کو طلب نہ کرنا نہایت شرمناک ہے۔ یاد رہے کہ روس نے کراچی سے بزنس فورم میں شرکت کے لیے جانے والے 100 سے زائد پاکستانی تاجروں کوماسکو ائیر پورٹ پر 20 گھنٹے سے زائد ایک بند کمرے میں رکھنے کے بعد پاکستان واپس بھیج دیا تھا۔