رواں سال کے دوران روس میں اجناس کی کاشت میں کمی کا امکان

ہفتہ 26 مارچ 2016 13:06

ماسکو ۔ 26 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مارچ۔2016ء) رواں سال کے دوران روس میں اجناس کی کاشت میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں گندم کی پیداوار کا ہدف 57 سے لے کر 58 ملین ٹن مقرر کیا گیا جبکہ اس سے قبل گندم کا پیداواری ہدف تقریباً62 ملین ٹن تک تھا۔ 2015ء میں روس میں 105 ملین ٹن اجناس کی کاشت کی گئی جن میں 62 ملین ٹن گندم بھی شامل تھی۔ تاہم اس کے باوجود روسی ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال کے دوران یورپی یونین کے بعد روس گندم کا دوسرا بڑا برآمدی ملک ہوگا۔

متعلقہ عنوان :