ویت نامی چاول کی برآمد میں نمایاں اضافے کا امکان

ہفتہ 26 مارچ 2016 13:01

ہنوئی ۔ 26 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مارچ۔2016ء) رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ویت نامی چاول کی برآمد میں نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ویت نام کی وزارت زراعت کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ مارچ کے اختتام تک چاول کی ملکی برآمد کا حجم 1.59 ملین ٹن تک پہنچ جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں 41.6 فیصد زیادہ ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے لے کرمارچ تک کے عرصے میں زیادہ تر چاول انڈونیشیا، چین اور فلپائن کو برآمد کی گئی ہے اور اس سے 692 ملین ڈالر ریونیو حاصل ہوگا۔ پانچ فیصد ٹوٹا چاول کی برآمد بھی جاری ہے اور اس کی قیمتیں 385 سے لے کر 390 ڈالر فی ٹن کے درمیان رہیں۔ جو گزشتہ پانچ مہینوں کی بلند ترین سطح ہے۔

متعلقہ عنوان :