پٹھان کوٹ حملہ:پاکستانی تفتیشی ٹیم کل بھارت جائیگی ،بھارتی سرکار نے ٹیم کو ویزے جاری کر دیئے
ہفتہ 26 مارچ 2016 12:24
اسلام اّباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 مارچ۔2016ء) پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات کے لیے پاکستان کی مشترکہ تفتیشی ٹیم کل بھارت جائے گی۔ بھارت نے ٹیم کے ارکان کو ویزے جاری کردیے۔پاکستانی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کل اتوار 27مارچ کو نئی دہلی پہنچے گی اور کل پیر28مارچ کو پٹھان کوٹ میں اپنا کام شروع کرے گی۔
(جاری ہے)
اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے ائیر بیس کے اندر محدود رسائی دی جائے گی، تکنیکی علاقوں میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی، نہ ہی پاکستانی ٹیم گورداس پورکے ایس پی اور ان کے ساتھیوں سے ملاقات کرسکے گی۔
بھارت جانے والی پانچ رکنی جے آئی ٹی کے کنوینر کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے اے آئی جی رائے طاہرہیں، ٹیم کے ارکان میں لیفٹیننٹ کرنل تنویراحمد،لیفٹیننٹ کرنل عرفان مرزا، عظیم ارشداورشاہد تنویرشامل ہیں۔2 جنوری کو پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے میں بھارت کے 6 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 6 حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔بھارت نے الزام لگایا کہ حملہ آور پاکستان سے آئے تھے جس کے بعد وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنائی گئی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.