ملائشین پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ

ہفتہ 26 مارچ 2016 12:09

کوالالمپور۔ 26 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مارچ۔2016ء) ملائشین پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ کا رحجان رہا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برسا ملائشیا ڈیریویٹوایکسچینج کے تحت پام آئل کے مستقبل کے معاہدے 1.8فیصد کے اضافے کے بعد 2723رنگٹ فی ٹن میں طے پائے۔

(جاری ہے)

ایک مرحلے پر یہ قیمتیں 2726رنگٹ تک بھی پہنچ گئیں جو گزشتہ دو سالوں کی بلندترین شرح ہے۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طورپر 44600لاٹس کا کاروبار ہوا۔