بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات

ہفتہ 26 مارچ 2016 12:09

اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مارچ۔2016ء) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ہفتے کہ یہاں پاکستان کے دورے پر آئے ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران قومی سلامتی اور پاک ایران تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر باڈر سیکیورٹی اور رابطوں کے حوالے سے امور پر بھی بات چیت کی گئی ۔

ایرانی صدر نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور آپریشن ضرب عضب میں اس کی کامیابیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ آرمی چیف نے پاکستان کو درپیش چیلنجیوں پر روشنی ڈالی اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کی پاکستان کے اندرونی معاملات بالخصوص بلوچستان میں مداخلت پر بھی بات چیت کی ۔