راجستھان میں بغیر ویزاقیام کے الزام میں 35 پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا گیا ، بھارتی حکام

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 26 مارچ 2016 11:30

راجستھان میں بغیر ویزاقیام کے الزام میں 35 پاکستانیوں کو حراست میں لے ..

راجستھان(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26مارچ۔2016ء) پاکستانی شہریت کے حامل 35 ہندو زائرین کو دستاویزات مکمل نہ ہونے کے الزام میں بھارتی ریاست راجستھان میں حراست میں لے لیا گیا،ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی وزارت خارجہ میں معاملہ اٹھایا ہے۔پاکستان کے35 ہندو زائرین کو بھارتی ریاست راجستھان کے رام دیورا ڈسٹرکٹ میں حراست میں لے لیا گیا،زائرین بابا رام دیو کے مندر میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے جا رہے تھے۔

(جاری ہے)

راجستھان پولیس کے مطابق پاکستانی زائرین کے پاس رام دیورا کا ویزا نہیں تھا، ان کے پاس متھورا اور ہری دوار کے ویزے تھے۔زیر حراست پاکستانی زائرین صحرائے تھر سے بھارت میں داخل ہوئے جن کا تعلق سندھ کے علاقوں میرپور خاص، تھرپارکراور عمرکوٹ سے ہے۔پاکستانی ہائی کمیشن نے زائرین کی حراست کا معاملہ بھارتی وزارت خارجہ سے معاملہ اٹھایا ہے۔ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارت سے زائرین کی فوری واپسی کی درخواست کی ہے، ہمیں بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جواب کا انتظار ہے۔

متعلقہ عنوان :