داعش کا نائب سربراہ عبدالرحمن مصطفی القدولی امریکی فوج کی ایک کارروائی میں مارا گیا ہے۔امریکی وزیردفاع
میاں محمد ندیم ہفتہ 26 مارچ 2016 11:30
واشنگٹن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26مارچ۔2016ء) امریکہ کے وزیرِ دفاع ایش کارٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش کا نائب سربراہ عبدالرحمن مصطفی القدولی امریکہ فوج کی ایک کارروائی میں مارا گیا ہے۔ پینٹاگون میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایش کارٹر نے کہا کہ القدولی داعش کا انتہائی اہم رہنما تھا جو شدت پسند تنظیم کا وزیرِ خزانہ ہونے کے ساتھ ساتھ خارجہ امور کا بھی ذمہ دار تھا۔
تاہم امریکی وزیرِ دفاع نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ آیا القدولی شام میں مارا گیا ہے یا عراق میں اور نہ ہی انہوں نے اس کی وضاحت کی کہ اس کی ہلاکت امریکی فوج کے فضائی حملے میں ہوئی ہے یا کسی زمینی کارروائی میں۔پریس کانفرنس کے دوران ایش کارٹر نے کہا کہ امریکی فوج داعش کی اعلیٰ قیادت اور کابینہ کا بتدریج صفایا کر رہی ہے۔(جاری ہے)
امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ القدولی سرگرمی سے مغرب میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا اور ان غیر ملکی مشتبہ شدت پسندوں کو وسائل فراہم کرنے میں ملوث تھا جو مغربی ملکوں میں رواں ہفتے برسلز میں ہونے والے حملوں کی طرز پر کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
اپنی پریس کانفرنس میں امریکی وزیرِ دفاع ایش کارٹر نے کہا کہ رواں ہفتے امریکی فوج کی کارروائی میں داعش کا ایک اور رہنما ابو سارہ بھی ہلاک ہوا ہے جو عراق میں داعش کے جنگجووں کو تنخواہیں دینے کا ذمہ دار تھا۔امریکی محکمہ دفاع کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ ابو سارہ عراق میں امریکہ کی جانب سے کیے جانے والے ایک حالیہ ڈرون حملے میں ہلاک ہوا۔اس سے قبل رواں ماہ داعش کا ایک اہم عسکری کمانڈرعمر الشیشانی بھی ایک امریکی فضائی حملے میں مارا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.