بغداد کے فٹ بال اسٹیڈیم میں خودکش حملہ : 50سے زائد افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 26 مارچ 2016 11:13

بغداد کے فٹ بال اسٹیڈیم میں خودکش حملہ : 50سے زائد افراد ہلاک اور 100 زخمی ..

بغداد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26مارچ۔2016ء) عراق کے دارالحکومت بغداد میں واقع بابل گورنری کے فٹ بال اسٹیڈیم میں خودکش حملے کے نتیجے میں 50سے زائد افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے ہیں مرنے والوں میں عراق کی نجی شیعہ ملیشیا ”حشد الشعبی“ کے جنگجو بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق خودکش حملے آور نے فٹبال کا میچ ختم ہونے کے بعد اپنے آپ کو دھماکہ خیز مواد سے ا±ڑا لیا۔

اس حملے میں 100 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہیں۔بابل گورنری بغداد سے 40 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے اور یہاں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد کی اکثریت ہے۔شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نے اس وقت اپنے آپ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا جب میچ ختم ہونے کے بعد انعامات تقسیم کیے جا رہے تھے۔

(جاری ہے)

طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے میئر اس بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔عراق میں اتحادی افواج کے انخلا کے بعد سے شروع ہونے والی فرقہ ورانہ دہشت گردی سے اسکندریہ بہت زیادہ متاثر ہوا ہے۔دوسری جانب عراق میں نمایاں اثرو رسوخ رکھنے والے شیعہ رہنما مقتدر الصدور نے وزیراعظم حید العبادی پر زور دیا ہے کہ وہ 24 گھنٹوں کے اندر اصلاحات نافذ کریں۔

انھوں نے حکام کو خبردار کیا ہے کہ اگر ہفتے تک نئی کابینہ تشکیل نہ دی گئی اور ملک میں بدعنوانی کے خاتمے کے اقدامات نہ کیے گئے تو وہ سڑکوں پر مظاہرے کریں گے۔ زخمیوں میں حسن حسین کے علاقے کے اھل الحق تحریک کا اہم عہدیدار بھی شامل ہے۔قبل ازیں عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ ایک دہشت گرد نے گراو¿نڈ میں گھس کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔بغداد کی پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد نے خود کش حملہ اس وقت کیا جب فٹ اسٹیڈیم میں میچ جیتنے والی ایک ٹیم کو انعامات دیے جا رہے تھے۔ اس دوران خود کش بمبار لوگوں کے ھجوم میں گھس گیا اور اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔