چوری ثابت ہونے کے باوجود چور جیل جانے سے بچ گیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 26 مارچ 2016 04:44

چوری ثابت ہونے کے باوجود چور جیل جانے سے بچ گیا

لبرٹی ، اوہائیو۔ایک جج نے چور کو اس بات کی اجازت دی ہے کہ اگر وہ اپنے اعتراف جرم کا پلے کارڈ پہنا کرے تو جیل جانے سے بچ سکتاہے۔
گریک ڈاوینپورٹ کو جج نے اس بات کی اجازت دی تھی کہ اگر وہ10 دن تک روز 8 گھنٹے کےلیے ”میں چور ہوں، میں نےو ال مارٹ میں چوری کی“ کا پلے کارڈ پہن کر روڈ پر کھڑا ہوتو وہ 30دن کےلیے جیل جانے سے بچ سکتا ہے۔

(جاری ہے)


گریک کا کہنا ہے کہ میں نے چوری کی، مجھے سزا ملی اور بات ختم ۔

گریک کو وال مارٹ سے 52انچ کا ٹی وی چرانے پر گرفتار کیا گیا تھا۔گریک کے بارے میں پہلے بھی پولیس کے پاس چھوٹی موٹی چوری کی وارداتوں میں ملوث ہونے کی شکایات تھیں۔
لبرٹی پولیس چیف رچرڈ ٹائیسون نے امید ظاہر کی ہے کہ اس انوکھی سزا کے بعد شاید گریگ سدھر جائے تاہم گریگ کا کہناہے کہ اس طرح سرعام سزا پانے پر اسے شرمندگی نہیں ہوئی۔