بلوچستان سے ''را'' ایجنٹ کی گرفتاری انتہائی تشویشناک ہے ، اس سے پاکستان کے موقف کی تائید ہوتی ہے کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، معاملے کی مفصل تفتیش ہونا ابھی باقی ہے ،اس پر ایران سے بھی مدد مانگی جائیگی

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کابیان

جمعہ 25 مارچ 2016 22:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بلوچستان سے راء ایجنٹ کی گرفتاری کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اس سے پاکستان کے اس موقف کی تائید ہوتی ہے کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، معاملے کی مفصل تفتیش ہونا ابھی باقی ہے اور تفتیش کے سلسلے میں حکومت ایران سے بھی مدد مانگی جائیگی، کوئی ملک خطے میں امن اور دوستی کی ہماری کوششوں کو کمزوری نہ سمجھے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں وزیرداخلہ نے کہاکہ راء ایجنٹ کی گرفتاری انتہائی تشویشناک ہے ،اس سے پاکستان کے اس موقف کی تائید ہوتی ہے کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے ۔وزیر داخلہ نے کہاہے کہ ملک خطے میں امن اور دوستی کی ہماری کوششوں کو کمزوری نہ سمجھے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے حساس اداروں کی کارکردگی لائق تحسین ہے جنکی کاوشوں سے اس ملک دشمن نیٹ ورک کو توڑا گیا ۔چوہدری نثار نے کہاکہ اس معاملے کی مفصل تفتیش ہونا ابھی باقی ہے اور تفتیش کے سلسلے میں حکومت ایران سے بھی مدد مانگی جائیگی