Live Updates

پی ٹی آئی نے این اے 122ضمنی انتخاب کے ریکارڈ کی فراہمی کیلئے درخواست دائر کردی

جمعہ 25 مارچ 2016 22:31

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف نے این اے 122ضمنی انتخاب کے ریکارڈ کی فراہمی کیلئے صوبائی الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کی جانب سے صوبائی الیکشن کمیشن میں این اے 122کے ضمنی انتخاب کی تفصیلات کے حوالے سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن یکم فروری کو انہیں ریکارڈ مہیا کرنے کے حوالے سے فیصلہ دے چکی ہے۔صوبائی الیکشن کمیشن حلقے کے الیکشن سے قبل ووٹرز کی فہرستیں اور حلقے سے منتقل کیے گئے تمام ووٹرز کی تفصیلات فراہم کرے جبکہ الیکشن کے تمام ریکارڈ کی فراہمی کے حوالے سے صوبائی الیکشن کمیشن اپنے فیصلے سے تحریری طور پر آگاہ کرے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :