آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے پچاس کروڑ بیس لاکھ ڈالرکی قسط کی منظوری دیدی

منظوری واشنگٹن میں عالمی مالیاتی فنڈ بورڈ کے اجلاس میں دسویں جائزے کی روشنی میں دی گئی وزیراعظم کی زیرقیادت اقتصادی اصلاحات کے عمل سے ملک میکرواکنامک استحکام حاصل کرچکا،اقتصادی ترقی کی راہ پرگامزن ہے،اسحاق ڈار

جمعہ 25 مارچ 2016 22:31

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے پاکستان کیلئے پچاس کروڑ بیس لاکھ ڈالرکی اگلی قسط کی منظوری دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف بورڈ کااجلاس جمعہ کو واشنگٹن میں ہوا جس میں دسویں جائزہ رپورٹ پرغوروخوض کے بعد پاکستان کیلئے اگلی قسط کی منظوری دی گئی دسویں جائزے کیلئے پاکستان اورآئی ایم ایف کے مذاکرات فروری 2016ء میں دوبئی میں ہوئے تھے وزیرخزانہ سینیٹرمحمداسحاق ڈار نے آئی ایم ایف بورڈ کی جانب سے اگلی قسط کی منظوری کاخیرمقدم کیا ہے اپنے ایک بیان میں وزیرخزانہ نے کہاکہ موجودہ حکومت کی جانب سے اقتصادی اصلاحات کاجوعمل وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیرقیادت شروع کیا گیا ہے اس کی وجہ سے پاکستان میکرواکنامک استحکام حاصل کرچکا ہے اوراقتصادی ترقی کی نئی راہ پرگامزن ہے۔

انہوں نے کہاکہ انشاء اﷲ پاکستان آئی ایم ایف کے تحت تمام جائزے کامیابی سے مکمل کریگا۔