وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل نے گیس کنکشن پر پابندی ہٹانے کی سمری وزیر اعظم سیکریٹریٹ کو ارسال کردی
حکومت نے عوامی اور تعمیراتی صنعت کی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے آباد کی تجویز سے اتفاق کیا ہے ، شاہد خاقان عباسی کی وفد سے بات چیت
جمعہ 25 مارچ 2016 22:22
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل نے گیس کنکشن پر پابندی ہٹانے کی سمری وزیر اعظم سیکریٹریٹ کو ارسال کردی ہے۔ وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی نے ایسو سی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز (آباد) کے سینئر نائب چیئرمین عارف جیوا کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوامی اور تعمیراتی صنعت کی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے آباد کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف عوامی امنگوں کی حامل پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں اور بہت جلد عوام کو خوش خبری ملے گی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں گیس کی قلت کے نتیجے میں ستمبر دو ہزار گیارہ میں بلند و بالا عمارتوں کو گیس کنکشن پر پابندی عائد کی گئی تھی لیکن موجودہ حکومت نے تعمیراتی شعبے کو ریلیف دینے کے لئے آباد کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
-
پاکستان تحریک کی رہنماءصنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.