عام آدمی پارٹی ، سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کا انتخاب عمل میں لایاگیا

تمام صوبوں کو یکساں نمائندگی کیساتھ سٹو ڈنٹس، خواتین، یوتھ کو بھی نمائندگی دی گئی

جمعہ 25 مارچ 2016 21:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) عام آدمی پارٹی کا ایک اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارت عام آدی پارٹی کی مرکزی جنرل سیکرٹری جاوید ہلال زیدی نے کی ۔ اجلاس میں ملک بھر سے پارٹی کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس میں پارٹی کے سنٹرل ایکزیگٹیو کمیٹی کے ممبران کا انتخاب عمل میں لایا گیا ۔

جس میں تمام صوبوں کو یکساں نمائیندگی کے ساتھ ساتھ سٹو ڈنٹس، خواتین، یوتھ کو بھی نمائندگی دی گئی جس کے بعد مرکزی سیکرٹریٹ سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردی گئی۔ ، مرکزی چئیرمین ارسلان الملک ، مرکزی جنرل سیکرٹری جاوید ہلال زیدی،عادل محمود ، ریحان شیخ ایڈووکیٹ ، ملک جاوید اقبال ایڈووکیٹ، مہر شاہد فاروق ایڈووکیٹ ، ولیدخان ، فرناز کاظمی ایڈووکیٹ ، اتھرکاظمی ایڈووکیٹ، ترک علی بلوچ، خطیب کاظمی ، شہزاد حیدر ، بشارت سائی ، عابدنقوی سنٹرل ایکزیگٹیو کمیٹی ممبران منتخب ہوئے۔

(جاری ہے)

سنٹرل ایکزیگٹیو کمیٹی ممبران کے اتخاب کے بعد ملک بھر میں ممبر شپ کا اغاز کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوے مرکزی جنرل سیکرٹری جاوید ہلال زیدی نے کہا کے عام آدمی پارٹی ۲۰۱۸ کی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی ۔ عام آدمی پارٹی مقامی لیڈرشپ کو تنظم سازی کا مکمل اختیار دیتی ہے جس سے عام آدمی پارٹی عام شہریوں کو سیاست میں آنے کا موقع دیکر ملک سے مورثی، جاگیردارانہ ، اور سرمایہ دارانہ سیاست کا مکمل ختمہ کرکے برابری کی بنیاد پر پاکستان کے عام شہریوں ایک فلیٹ فارم پر متحد کرکے ۔ ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت کے طور پر سامنے آئیگی ۔