کراچی ایکسپو میں پہلی چار روزہ ٹیکسٹائل میگا نمائش 7 اپریل سے شروع ہو گی

300 سے زائد غیر ملکی مہمان شر کت کر یں گے کمشنر کراچی کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد

جمعہ 25 مارچ 2016 21:48

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) کراچی میں 7 اپریل سے چار روزہ پہلی ٹیکسٹائل میگا نمائش کراچی ایکسپو میں منعقد کی جائے گی۔ جمعہ کو کمشنر کراچی سیدآصف حیدر شاہ کی صدارت میں ان کے دفتر میں نمائش کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے ڈائریکڑ جنرل منظور احمد شیخ ایڈیشنل کمشنر کراچی ۔

1 اسلم کھوسو، شرقی، ملیر اور جنوبی کے ڈپٹی کمشنرز، اور ضلعی ایڈمنسٹریٹرز متعلقہ سینئر پولیس افسران، چیف فائر آٖفیسر ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے افسران اور دیگر بھی موجو د تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نمائش کے انعقاد کے موقع فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔اس ضمن میں پولیس جامع سیکورٹی پلان بنائے گی جبکہ ٹریفک انتظامات کے لئے ٹریفک پولیس ٹریفک مینجمنٹ پلان بناے گی۔

(جاری ہے)

کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ نے کہا کہ ملک کی اقتصادی و صنعتی ترقی کے حوالہ سے ٹیکسٹائل نمائش کا انعقادخو ش آئند بات ہے۔ اس سے ملک کی صنعتی ترقی خا ص طور پر ٹیکسٹائل کی صنعت کی ترقی کے مواقع پیدا ہو ں گے۔اجلاس میں نمائش کی کامیابی سے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے مختلف اقدامات کئے گئے ۔فیصلہ کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن شرقی ایکسپو جانے والے راستوں کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کرے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس موقع پر ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی اور پارکنگ کے خصوصی انتظامات کرے گی۔ اجلاس کو بتا یا گیا کہ نمائش میں ایک سو سے زائد ملکی کمپنیا ں شر کت کر رہی ہیں ملک بھر سے چالیس سے زائد کمپنیاں اور 70 سے زائد نمائندے شر کت کر رہے ہیں۔ جبکہ نمائش میں300 سے زائد غیر ملکی کمپنیوں اور مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :