کراچی، دہشت گردی عالمی مسئلہ بن چکا ،سائے اس وقت پوری دنیا پر منڈلارہے ہیں ، یونس خان بونیری

جمعہ 25 مارچ 2016 21:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری نے کہا ہے کہ دہشت گردی اس وقت عالمی مسئلہ بن چکا ہے دہشت گردی کے سائے اس وقت پوری دنیا پر منڈلارہے ہیں امن ملک ،خطے اور دنیا کو اس وقت سب سے زیادہ ضرورت امن کی ہے دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے ہماری جدوجہد سب سے طویل اور قربانیاں سب سے زیادہ ہیں دعا گو ہیں کہ تمام امن دوست قوتیں ملکر دہشت گردی کے خلاف مشترکہ موقف اپنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی بلال کالونی میں پارٹی ذمہ داران کے اجلاس اور کورنگی شریف آباد میں پارٹی پرچم کشائی کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مذید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اس وقت اپنی بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے سرگرم عمل ہے شہر کی بدلتی سیاسی صورت حال پر پارٹی لیڈر شپ کی گہری نظر ہے شہر میں جاری آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ کراچی کے امن کے لیے آپریشن کو مذید سخت اور تیز کیا جائے انہوں نے مذید کہا کہ مختلف تجربات اور اور دبئی پلان کے بجائے سپریم کورٹ کے کراچی بد امنی کیس کے نکات پر عمل کیا جائے ابتدائی طور پر اضلاع کی سطح پر ورکرز کنونشن کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے عوامی نیشنل پارٹی شہر کی سیاسی حقیقت ہے ہم فکری و نظریاتی تحریک سے وابستہ لوگ ہیں اسی لیے بدترین مصائب کا سامنا کرنے کے باوجود ثابت قدم رہے ہیں جس طرح کے حالات کا ہم نے سامنا کیا ہے کوئی دوسری سیاسی قوت اس کی جھلک بھی برداشت نہیں کرسکتی باچا خان بابا کا قافلہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں رہے گااس موقع پر پارٹی کے بزرگ رہنماء کریم اﷲ یوسف زئی ،صوبائی کلچرل سیکریٹری نور اﷲ اچکزئی اور ضلعی قائم مقام صدر حنیف اﷲ بونیری نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :