سی آئی اے کی کاروائی،ملزمان سے 2کلو چرس برآمد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 25 مارچ 2016 21:21

سمبڑیال(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2016ء):سی آئی اے سٹاف نے سمبڑیال کے علاقہ اڈا ساہووالہ پر کاروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 2ملزمان سے مجموعی طور پر 2کلو 410گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے سٹاف سیالکوٹ انسپکٹر ذوالفقار علی نے تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ اڈا ساہووالہ پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اکبر سکنہ گلشن یاسین کالونی لاہور کینٹ سے 1کلو 240گرام چرس جبکہ ملزمہ صائمہ بی بی زوجہ طالب حسین سکنہ لاہور کینٹ سے بھی 1کلو 170گرام چرس برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔