موسمی تبدیلی :مچھروں کی بھرمار سے ڈینگی نے بھی سر اٹھالیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 25 مارچ 2016 21:20

سرگودھا (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔25مارچ۔2016ء) موسم کی تبدیلی کیساتھ ہی سرگودھا ضلع میں بھی مچھروں کی بھرمار کی وجہ سے ڈینگی نے بھی سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ کئی دنوں سے موسم قدرے تبدیل ہونے سے مچھروں کی بھرمار ہونا شروع ہوگئی ہے بلدیاتی اداروں کی جانب سے تاحال سپرے کا کام بھی سست روی کا شکار ہے‘ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور پر سپرے کو یقینی بنائے تاکہ ڈینگی کا خطرہ کم سے کم ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :