آج پوری دنیا پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف کاروائیوں کو سراہتی ہے۔ احسان مغل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 25 مارچ 2016 21:20

سرگودھا (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔25مارچ۔2016ء) سرحدوں کی حفاظت مقدس فریضہ ہے جسے پاک فوج کے جوان بہادری کیساتھ یہ فریضہ انجام دے رہے ہیں پاک فوج کی تاریخ بہادری کے کاموں سے بھری پڑی ہے اور پوری قوم کو پاک فوج پر فخر ہے آج پوری دنیا نے پاک فوج کی مسلمہ حقیقت اور دہشتگردی کیخلاف کاروائیوں کو سراہتے ہوئے پاک فوج کی صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے جس سے نہ صرف پاک فوج بلکہ پوری پاکستانی قوم کو سر فخر سے بلند ہوگیا ہے ان خیالات کا اظہار آل پاکستان سمال ٹریڈرز بزنس فورم کے چیئرمین شعمون باقر علی اور مرکزی وائس چیئرمین و سماجی شخصیت شاہین احسان مغل نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن کا خواب اسی وقت پورا ہوسکتا ہے جب پاکستان میں لائسنسی و غیر لائسنسی اسلحہ عوام سے واپس لے لیا جائے اور اسلحہ صرف اور صرف قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کے پاس ہونا چاہیئے جو بندہ بھی اسلحہ اپنے پاس رکھے اس کی سزاء کم از کم چودہ سال مقرر کی جائے اس سے نہ صرف جرائم کم ہونگے بلکہ دہشتگردی کے واقعات میں مزید کمی آئیگی انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں پاک فوج کی قربانیوں اور عوامی شہادتوں کیساتھ ساتھ آرمی پبلک سکول کے بچوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے کئی ماؤں کی گودیں ‘ کئی بیویوں کے شوہر‘ کئی بچوں کے باپ چھیننے سے بچا لیا ہے ان بچوں کیساتھ ساتھ شہداء اور پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :