بھارت میں ہولی کی مخالفت کرنے پر نائجر ین باشندے پر انتہا پسند ہندوؤں کا تشدد

جمعہ 25 مارچ 2016 20:53

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء ) بھارت کے شہر دہلی میں رہائش پذیر نائیجیریا کے دونوں جوانوں پر انتہا پسند ہندوؤں نے اس وقت حملہ کردیا جب دونوں نے ہولی کے تہوار کو ناپسندیدہ قراردیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نئی دہلی پولیس حکام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نائیجریا سے تعلق رکھنے والے دونوں نوجوانوں پر کچھ لوگوں نے کرکٹ اور بیس بال کے بیٹ سے حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ یہ معاملہ اتوار کا ہے جب نائجریائی نژاد لوگوں پر کچھ بچوں نے پانی سے بھرے غبارے پھینک دیے جس کی مخالفت کرتے ہوئے ان لوگوں نے بچوں کو ڈانٹ دیا۔واقعہ کے بعد شام میں جب وہ اپنے گھر پہنچے تو کچھ نوجوانوں نے مبینہ طور پر ان کے گھر میں ہی کرکٹ اور بیس بال بیٹ سے ان پر حملہ کر دیا۔پولیس نے بتایا کہ حملہ کی درخواست درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :