افریقی اور عرب وزرائے خارجہ دہشت گردی کے خلاف تعاون پر متفق

قاہرہ میں انسداد دہشت گردی سینٹرقائم کرنے کا اعلان

جمعہ 25 مارچ 2016 20:51

شرم الشیخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء ) افریقی اور عرب ریاستوں کے وزرائے خارجہ نے انسداد دہشت گردی کے لیے تعاون کو فروغ پر اتفاق کر لیا ہے۔ اس اتفاق رائے کا اظہار مصری تفریحی مقام شرم الشیخ میں منعقد ہونے والے ساحل صحاران اسٹیٹس کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کوجاری کئے گئے اعلامیے میں ایک قرارداد پر اتفاق رائے کے حوالے سے بتایا گیا ہے جو آئندہ رکن ممالک کے صدور کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ اس قرارداد میں خفیہ معلومات کے تبادلے کے علاوہ سرحدوں کی مشترکہ نگرانی پر زور دیا گیا ہے۔ وزرائے خارجہ نے قاہرہ میں ایک انسداد دہشت گردی سینٹرقائم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :