دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے، فرانسیسی وزیرداخلہ

جمعہ 25 مارچ 2016 20:51

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء ) فرانس کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ دہشت گردانہ نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے ایک فرانسیسی شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی وزیر داخلہ بیرنار کازینوو نے جمعہ کومیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار شخص ایک دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس گرفتاری سے ’فرانس میں دہشت گردی کے ایک منصوبے کے بارے میں معلوم ہوا جو تکمیل کے قریب تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار شدہ فرانسیسی شہری مشتبہ طور پر اس منصوبے میں بہت اہم حد تک شریک تھا۔ یہ گرفتاری فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے شمالی علاقے میں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :