ننگرہار میں پسپائی کے بعد داعش جنگجو کنڑ کی طرف روانہ
جمعہ 25 مارچ 2016 20:40
ننگر ہار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء ) افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں امریکی جنگی طیاروں کے بھرپور حملوں اور افغان دستوں کی زمینی کارروائیوں کے نتیجے میں پسپائی کے بعد دہشت گرد تنظیم داعش کے جہادیوں نے اب ہمسایہ صوبے کنڑ کا رخ کرنا شروع کر دیا ۔
(جاری ہے)
ننگر ہار صوبہ کی انتظامیہ کی جانب سے جمعہ کو بتایا گیا ہے کہ داعش کے عسکریت پسندوں کے خلاف امریکا اور افغانستان کے فضائی اور زمینی آپریشنز کے نتیجے میں اب تک نہ صرف ان عسکریت پسندوں کو شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے بلکہ ایسے متعدد عسکریت پسند اب تک ننگرہار کے ہمسایہ افغان صوبے کنڑ میں منتقل ہو چکے ہیں۔
کنڑ میں صوبائی پولیس کے سربراہ کے علاوہ افغان فوج کے ایک ترجمان نے بھی تصدیق کی کہ داعش کا حافظ سعید نامی مقامی رہنما بھی اس گروہ کے ان جہادیوں میں شامل ہے، جو ننگرہار سے فرار ہو کر کنڑ پہنچے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.