ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہورمیں سالانہ ڈویژ نل سپرنٹنڈنٹ کانفرنس

جمعہ 25 مارچ 2016 20:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہورمیں سالانہ ڈویژ نل سپرنٹنڈنٹ کانفرنس(ڈی ایس کانفرنس) منعقد ہوئی جس کی صدارت چیف ایگزیکٹیو آفیسر پاکستان ریلویزمحمد جاوید انور نے کی ۔ کانفرنس میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس نے اپنی اپنی ڈویژنوں کی کا رکردگی سے متعلق رپورٹس پیش کیں جن میں خصوصی طورپر آمدن اہداف کے حصول اور تعین میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر مسائل زیر بحث رہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ زمینوں کی واگذاری،ڈویژنوں میں مسافرگاڑیوں کے ساتھ لگانے کیلئے اضافی کوچزکی دستیابی، واجبات، ڈویژنوں میں ضروری عہدوں پر تعیناتیوں سمیت ٹرین آپریشن کے حوالے سے بھی معاملات زیر غور لائے گئے۔ کانفرنس میں پشاور، راولپنڈی، لاہور، مغلپورہ ورکشاپس، ملتان، سکھر،کوئٹہ اورکراچی کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کے علاوہ ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک مقصودالنبی، ایڈیشنل جنرل منیجرمکینکل لیاقت چغتائی، فنانشل ایڈوائزر اینڈچیف اکاؤنٹس آفیسر ڈاکٹر محمد سعید،چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ محمود حسن اور چیف مارکیٹنگ منیجر عبدالحمیدرازی سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :