پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کیخلاف عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

جمعہ 25 مارچ 2016 20:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

سابق ڈرائیور عابد علی پرویز نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کو غیرقانونی طور پر نوکری سے برطرف کیاگیا جس پر ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر مجاہد کامران کو درخواست گزار کا موقف سننے کا فیصلہ کرنے کاحکم دیاتھالیکن وائس چانسلر نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا اور درخواست گزار کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران کیخلاف عدالتی احکامات کو نظر انداز کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔