افغان باشندوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا ملازمین جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

جمعہ 25 مارچ 2016 20:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) افغان باشندوں کو غیر قانونی طریقے سے شناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا کے 8 ملازمین کو جسمانی ریمانڈر پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے نے افغان باشندوں کو غیر قانونی طریقے سے شناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا کے 8 ملازمین کو عدالت میں پیش کیا گیا ٗایف آئی اے نے نادرا ملازمین انعام الحق، فرحان احمد، سید باقررضا، محمد سلطان، فرخ سلمان، یوسف ابرار، سید انیس زیدی اور محمد وسیم کو عدالت میں پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :