400داعش جنگجوحملوں کے لیے یورپ میں داخل ہوچکے ہیں،امریکی خفیہ ادارہ

جنگجوؤں کو مناسب وقت پر بہتر اندازمیں اپنا مشن مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،امریکی حکام کی گفتگو

جمعہ 25 مارچ 2016 20:08

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) امریکی خفیہ ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش نے یورپ میں حملوں کے لیے اپنے 400 ارکان بھیجے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سیکورٹی اداروں کے حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جن پر حملے کیے جانے ہیں ان میں یورپی اور عراقی انٹیلجنس اہل کاروں کے علاوہ شدت پسند نیٹ ورکس کا جائزہ لینے والے ایک فرانسیسی رکن پارلیمنٹ بھی شامل ہیں بتایا کہ داعش نے مغربی ممالک کے خلاف حملوں کی تربیت دینے کے لیے خصوصی عسکری کیمپ تیار کیے ہیں۔ذمہ داران نے کے مطابق یورپ بھیجے گئے جنگجوؤں کو یہ احکامات دیے گئے ہیں کہ وہ مناسب وقت اور مقام پر بہتر سے بہتر انداز میں اپنے مشن پر عمل درآمد کریں۔

متعلقہ عنوان :