ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈرکی ملکی سیاست دانوں کو دھمکی

جن مخالفین نے سبزانتقاضہ کے احتجاج مظاہروں میں آوازاٹھائی انہیں سیاست سے دورکردیں گے،قاسم سلیمانی کی گفتگو

جمعہ 25 مارچ 2016 20:07

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) ایرانی پاسداران انقلاب کی ذیلی تنظیم فیلق القدس کے کمانڈر قاسم سلیمانی نے دھمکی دی ہے کہ اصلاح پسندوں سمیت خطے میں ایرانی مداخلت کے تمام مخالفین کو ہر قسم کے سیاسی منصب سے دور کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس کی وجہ یہ ہے کہ ان لوگوں نے سبز انتفاضہ کے احتجاجی مظاہروں میں آواز بلند کی تھی اور فلسطین اور لبنان کے معاملات میں مداخلت کو ترجیح دینے کے بجائے ایران کی مشکلات اور بحرانوں میں اضافہ کیا تھا۔

پاسداران انقلاب کے زیرانتظام ایجنسی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے 2009 میں یہ نعرہ لگایا تھا کہ نہ غزہ نہ لبنان ، ایران پر میری جان قربان، یہ لوگ کسی سیاسی منصب پر فائز نہیں ہوسکتے اور نہ ہی ملک کے بڑے فیصلے کرنے میں ان کا کوئی اہم کردار ہوگا۔

متعلقہ عنوان :