عراقی فوج کی موصل کے نواح میں داعش مخالف کارروائی
دوسال بعدصوبہ نینویٰ کے متعدد دیہات میں عراقی پرچم لہرا دیے گئے،عراقی فوج کابیان
جمعہ 25 مارچ 2016 20:07
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) عراق کی مسلح افواج نے شمالی شہر موصل کے نواح میں واقع علاقوں میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے خلاف بڑی کارروائی کا آغاز کردیا ۔انھیں امریکا کی قیادت میں اتحاد کی فضائی مدد حاصل ہے۔عراق کے سرکاری ٹیلی ویڑن سے نشر ہونے والے فوج کے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ داعش کے جنگجوؤں کو متعدد دیہات سے پسپا کر دیا گیا ہے۔
عراقی حکومت داعش کے خلاف آپریشن کے پہلے مرحلے میں یہ کارروائی کررہی ہے۔ وہ اس سال کے دوران موصل کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانا چاہتی ہے۔عراقی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبہ نینویٰ کو آزاد کرانے کے لیے آپریشن فتح کا پہلا مر حلہ شروع کردیا گیا ہے اور متعدد دیہات میں عراقی پرچم لہرا دیے گئے ہیں۔(جاری ہے)
داعش نے موصل پر جون 2014ء سے قبضہ کررکھا ہے۔
اس وقت اس شہر کی آبادی قریباً بیس لاکھ نفوس پر مشتمل تھی۔عراق اور شام میں داعش کے زیر قبضہ یہ سب سے بڑا شہر ہے۔عراقی فوج پہلی مرتبہ ان کے خلاف اتنے بڑے پیمانے پر کارروائی کررہی ہے۔اس کو امریکا کی قیادت میں اتحاد کی فضائی قوت کے علاوہ اس کے فوجی مشیروں کی معاونت بھی حاصل ہے۔عراق کی مسلح افواج کی مشترکہ آپریشنز کمان کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل یحییٰ رسول نے سرکاری ٹی وی کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ داعش کے خلاف اس کارروائی میں عراقی فورسز اور اتحادی فضائیہ دونوں کا نمایاں کردار ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.