کراچی، ایف آئی اے کی کارروائی ،کروڑوں روپے کی خوردبرد میں ملوث فرسٹ وومن بینک کی آفیسر گرفتار

جمعہ 25 مارچ 2016 20:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) ایف آئی اے نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی خوربرد میں ملوث فرسٹ وومن بینک کی آفیسر نینا امبر کو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سی بی سی نے کراچی میں کارروائی کے دوران فرسٹ وومن بینک کی آفیسر نینا امبر کو گرفتار کرلیا ہے ۔نینا امبر پر ایک کروڑ روپے سے زائد رقم کی خورد برد کا الزام ہے ۔ملزمہ کے خلاف ایف آئی آر نمبر 9/2016درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :