اسلام آباد متعدد شہر یرقان جیسے موذی مرض کے خطرے سے دوچار

یرقان کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ

جمعہ 25 مارچ 2016 19:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مارچ۔2016ء) وفاقی دارلحکومت سمیت ملک بھر کے متعدد شہر یرقان جیسے موذی مرض کے خطرے سے دوچار ہیں جبکہ ملک بھر میں یرقان کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہیپا ٹائٹس کے حوالے سے شدید خطرے سے دوچار شہروں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ہیں جبکہ پیش کردہ تفصیلات میں دیگر شہروں کے علاوہ اسلام آباد بھی شامل ہے۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران پنجاب میں ڈیرہ غازی خان‘ وہاڑی‘ رحیم یار خان‘ حافظ آباد‘ جھنگ پاک پتن‘ راجن پور‘ بہاولنگر‘ بہاولپور ‘ اوکاڑہ۔ سندھ میں خیرپور‘ گھوٹکی‘ سانگھڑ‘ دادو۔ خیبر پختونخوا میں دیر بالا‘ دیر زیریں‘ ہنگو اور سوات‘ بلوچستان میں موسیٰ خیل‘ لورا لائی‘ سبی‘ جعفر آباد‘ بارکھان‘ ژوب شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :