جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما کل سعودی عرب اور یواے ای کا دورہ کرینگے

جمعہ 25 مارچ 2016 19:28

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مارچ۔2016ء) جنوبی افریقہ کے صدر جیکب ذوما تعلقات کے فروغ کیلئے کل اتوار کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ پر روانہ ہونگے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدارتی آفس کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر جیکب زوما ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ کل سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دورے پر روانہ ہونگے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر اپنے اس دور کے دوران دونوں ممالک کے ساتھ دوطرفہ سیاسی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کے علاوہ اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کرینگے

متعلقہ عنوان :