عارف علوی کے بھائی کے انتقال کے باعث پی اے سی سب کمیٹی کا اجلاس ملتوی

جمعہ 25 مارچ 2016 19:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مارچ۔2016ء) پبلک اکاؤنٹس کی سب کمیٹی کااجلاس ممبر کمیٹی ڈاکٹر عارف علوی کے بھائی کے انتقال کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

کمیٹی کنوینر سردار عاشق گوپانگ نے کمیٹی ممبر ڈاکٹر عارف علوی کے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ان کا کہنا تھا کہ ممبر کمیٹی ڈاکٹر عارف علوی کے بھائی کے انتقال کی وجہ سے اجلاس کی کارروائی شروع نہیں کی جاسکتی اور اجلاس کو ملتوی کرنے کی سفارش کی جاتی ہے جس پر اجلاس میں شریک دوسرے کمیٹی ممبران اور سرکاری افسران نے بھی ڈاکٹر عارف علوی سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس کو ملتوی کرنے کی سفارش کی تائید کی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سب کمیٹی کااجلاس کمیٹی کنوینر سردار عاشق گوپانگ کی زیر صدارت ہوا جس میں وزارت پانی و بجلی کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی اجلاس کے شروع ہونے سے قبل ایک افسوسناک خبر ڈاکٹر عارف علوی کے بھائی کے انتقال کی ملتے ہی کنوینر کمیٹی و دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس کو شروع نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور آئندہ تاریخ کیلئے ملتوی کردی گیا

متعلقہ عنوان :