نجی شعبہ فروغ تعلیم میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ، راجہ جہانداد

جمعہ 25 مارچ 2016 19:09

راولپنڈی۔25مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے نائب صدر راجہ جہانداد خان نے کہا ہے کہ نجی شعبہ فروغ تعلیم میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ، تعلیم کو تجارت کی بجائے عبادت سمجھا جائے تو دینی و دنیاوی کامرانیاں نصیب ہوتی ہیں ، نجی تعلیمی اداروں کو کینٹ کی سطح پر درپیش مسائل کا حل ترجیحات میں شامل ہے ۔

ان خیالات کا اظہار راجہ جہانداد خان نے ”ھائی ہوپس سیکنڈری سکول “ کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سکول کے پرنسپل خالد محمود ، ٹیچرز اور والدین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔راجہ جہانداد خان نے کہا کہ ملک کے معماروں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا کار خیر بھی ہے کیونکہ ایک تعلیم یافتہ اور مہذب شہری ہی قوموں کے عروج کا باعث بنتا ہے تاہم اس کے ساتھ نجی تعلیمی اداروں کو بھی چاہیے کہ وہ تعلیم کو محض تجارت نہ بنائیں بلکہ فروغ تعلیم کو عبادت کا درجہ دیں تو انہیں دنیاوی فوائد بھی حاصل ہوں گے اور اللہ کی ذات بھی خوش ہو گی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ھائی ہوپس سیکنڈری سکول کے پرنسپل خالد محمود نے کہا کہ انہوں نے شعبہ تعلیم کو ایک عظیم مشن کے طور پر چنا تاکہ فروغ تعلیم کے ذریعے وطن عزیز کی خدمت کا حق ادا کیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :