مشنری تعلیمی ادارے کی مبینہ غفلت کے باعث طلباء کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا

جمعہ 25 مارچ 2016 19:09

راولپنڈی۔25مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء)راولپنڈی کے مشنری تعلیمی ادارے کی انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث طلباء کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ۔طلباء کے والدین نے بتایا کہ سینٹ میری سکول لالہ زار کی انتظامیہ نے رواں برس دیگر سکولوں میں داخلے کے لیے سکول سرٹیفکیٹ کے لیے ایپلائی کرنے والے درجنوں طلباء کو ایک ہفتہ بعد بھی سکول سرٹیفیکیٹ جاری نہیں کیا جس کے باعث ان طلباء کا دیگر سکولوں میں داخلہ مشکوک ہو گیا۔

(جاری ہے)

سینٹ میری سکول میں زیر تعلیم طلباء کے والدین نے بتایاکہ انہوں نے اپنے بچوں کو دیگر معیاری سکولوں میں داخل کرانے کے لیے 19مارچ کو سالانہ نتائج کے موقع پر ہی سکول انتظامیہ کو سکول چھوڑنے کے سرٹیفکیٹ (School Leaving Certificate )کے لیے ایپلائی کر دیا تھا جس پر انتظامیہ نے بتایاکہ دو یوم میں انہیں سکول سرٹیفیکیٹ کی وصولی کے لیے فون کر کے آگاہ کر دیاجائے گا تاہم ایک ہفتہ گذرنے کے باوجود کسی طالب علم کے والدین کو آگاہ نہیں کیا گیا ۔