وفاقی پولیس کے19اہلکاروں کی میٹرک اورایف اے کی اسناد جعلی ہونے کا انکشاف،تمام اہلکار معطل ، مقدمہ درج

انکشاف کے بعد وفاقی پولیس میں کھلبلی ، اعلی ٰ افسران کو اپنی پڑگئی،تمام اہلکاروں کی اسناد کی تصدیق کا فیصلہ ، تحقیقات کا دائرہ کار وسیع

جمعہ 25 مارچ 2016 18:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) وفاقی پولیس کے19اہلکاروں کی میٹرک اور ایف اے ڈگریاں جعلی ہونے کا انکشاف، اسناد لاہور تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری کی گئی تھیں، متعلقہ تمام اہلکاروں کو معطل کرکے ان کے خلاف تھانہ شمس کالونی میں مقدمہ درج کرلیا،پولیس نے تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وفاقی پولیس کے19اہلکاروں کی ڈگریاں جعلی ہونے کا انکشاف،ڈگریاں لاہور تعلیمی بورڈ کی طرف سے جاری کی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

اسناد کے جعلی ہونے کے بعد تما م اہلکاروں کو معطل کردیاگیا۔ ان اہلکاروں کے خلاف تھانہ شمس کالونی میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ۔ یہ انکشاف ہونے کے بعد وفاقی پولیس میں کھلبلی مچ گئی جبکہ اعلی ٰ افسران کو اپنے خطرے پڑگئے ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس حکام نے اب تما م اہلکاروں کی میٹرک اورایف اے کی اسناد تصدیق کیلئے متعلقہ تعلیمی بورڈز کو بھجوا دی ہیں جبکہ اس سلسلے میں تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنزساجد کیانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ جن کے خلاف مقدمات درج ہوئے ہیں ان کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوگی۔

متعلقہ عنوان :