پاکستان تمام مسلم ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات چاہتاہے،ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے،ایران اور سعودی عرب کی پاکستان کے ساتھ تعلقات کی اپنی اپنی جگہ ہے ، پاکستان ’’را‘‘ کے ایجنٹ کی گرفتاری کا معاملہ بھارت سے دوٹوک انداز میں اٹھائے

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی ظفر اﷲ جمالی کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 25 مارچ 2016 18:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء ) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی میر ظفر اﷲ خان جمالی نے کہا ہے کہ پاکستان تمام مسلم ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات چاہتاہے،مسلم ممالک مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرتے ہیں،ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے،ایران اور سعودی عرب کی پاکستان کے ساتھ تعلقات کی اپنی اپنی جگہ ہے اور دونوں کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلوچستان سے’’را‘‘ کے ایجنٹ کی گرفتاری کے معاملہ کو حکومت پاکستان بھارت سے دوٹوک انداز میں اٹھائے پاکستان کو مردوں کی ٹیم کے بجائے خواتین کی کرکٹ ٹیم آئندہ میچز میں بھیجنی چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے،بلوچستان میں ’’را‘‘ کے ایجنٹ کی گرفتاری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سنجیدہ معاملہ ہے۔بلوچستان میں لوگ سادہ ہین اور ایسے عناصر کے بارے میں پہلے بھی انکشافات کیے گئے ہیں حکومت کو دوٹوک انداز میں معاملہ اٹھانا چاہیے۔