کلبھوشن کے پاسپورٹ پر ایرانی ویزہ لگا ہوا ہے، اس کو ایرانی پورٹ چاربہار میں تعینات کیا گیا

پاکستا ن میں گرفتار ’’را‘‘ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے آ گئیں

جمعہ 25 مارچ 2016 18:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) پاکستان میں گرفتار کئے گئے بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ کے افسرکل بھوشن یادیو کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے آ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق را کے ایجنٹ کے پاسپورٹ پر ایرانی ویزہ لگا ہوا ہے، را کے ایجنٹ کو ایرانی پورٹ چاربہار میں تعینات کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پاسپورٹ کے مطابق را کے افسر کی تاریخ پیدائش 16اپریل 1970ہے، را کے ایجنٹ کل بھوشن یادیو کے باپ کا نام سدھیر یادیو ہے، بھارتی ایجنٹ بلوچستان اور کراچی کو علیحدہ کرنے کی سازش کر رہا تھا، بھارتی ایجنٹ کا انڈین نیوی نمبر Z41558ہے، اس نے حسین مبارک پٹیل کے نام سے جعلی پاسپورٹ بنوایا ہوا تھا، بھارتی ایجنٹ کا پاسپورٹ نمبر L9630722ہے۔

بھارتی ایجنٹ کے اہلخانہ ،بیوی اور دو بچے ممبئی میں اس کے ساتھ رہتے تھے