بھارت کا پاکستان میں گرفتار ’’را‘‘کے ایجنٹ کو بحریہ کا سابق ملازم تسلیم کرلیا، قونصلر رسائی کا مطالبہ

گرفتار شخص وقت سے پہلے ریٹائر ہو گیا تھا ، بھارت کسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت میں دلچسپی نہیں رکھتا، پر امن اور مستحکم پاکستان خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے،بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان کابیان

جمعہ 25 مارچ 2016 18:49

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) بھارت نے پاکستان میں گرفتار ’’را‘‘کے ایجنٹ کو بھارتی نیوی کا سابق ملازم اور اپنا شہری تسلیم کرتے ہوئے ایجنٹ کیلئے پاکستان سے قونصلر رسائی مانگ لی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان بھارتی وزارت داخلہ وکاس سواروپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں گرفتار شخص بھارتی نیوی کا سابق ملازم اور بھارتی شہری تسلیم کرتے ہیں، پاکستان میں پکڑے گئے مبینہ ’’را‘‘ کے ایجنٹ کا بھارتی حکومت سے کوئی تعلق نہیں،گرفتار را کے ایجنٹ کیلئے پاکستان قونصلر رسائی دے، گرفتار شخص وقت سے پہلے بھارتی نیوی سے ریٹائر ہو گیا تھا ۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ بھارت کسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا، بھارت تسلیم کرتا ہے کہ پر امن اور مستحکم پاکستان خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے