فرانس کا دہشت گردی کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنانے کا دعویٰ

پیرس سے دہشت گردانہ نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے فرانسیسی شہری کو گرفتار کرلیا ،وزیرداخلہ کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 25 مارچ 2016 18:47

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) فرانس نے دہشت گردی کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔اس گرفتاری سے فرانس میں دہشت گردی کے ایک منصوبے بارے معلوم ہوا جو تکمیل کے انتہائی قریب تھا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزیرداخلہ بیر نارنے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ فرانس کی پولیس نے نے ایک دہشت گردانہ نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے فرانسیسی شہری کو گرفتار کرلیا ہے ، فرانسیسی وزیر داخلہ بیرنار کازینوو کے مطابق یہ شخص ایک دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس گرفتاری سے فرانس میں دہشت گردی کے ایک منصوبے کے بارے میں معلوم ہوا جو تکمیل کے انتہائی قریب تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار شدہ فرانسیسی شہری مشتبہ طور پر اس منصوبے میں بہت اہم حد تک شریک تھا۔ یہ گرفتاری فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے شمالی علاقے میں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :