آٹھ لاکھ پناہ گزین لیبیا سے یورپ داخلے کے لیے تیار ہیں، فرانس
پناہ گزینوں کی آمد روکنے کیلئے لیبیاء میں مستحکم حکومت ناگزیر،پہلے چارہزارجنگجوختم کیے جائیں،وزیردفاع
جمعہ 25 مارچ 2016 18:38
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) فرانسیسی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب کہ یورپ میں بدامنی کے واقعات کے بعد پناہ گزینوں کی آمد کے لیے دروازے بند ہوتے جا رہے ہیں لیبیا میں آٹھ لاکھ افراد یورپ داخلے کے لیے پرتول رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزیردفاع جان ایف لوڈریان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لیبیا میں آٹھ لاکھ مہاجر یورپ داخل ہونے کی تیاری کررہے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ لیبیا سے یورپ میں پناہ گزینوں کی آمد کا سلسلہ جب شروع ہوا تو ان کی تعداد محض ہزار سو تھی مگر اس وقت لیبیا میں لاکھوں افراد یورپ میں داخل ہونے کی تیاری کررہے ہیں۔صحافی نے فرانسیسی وزیر سے ان کے دعوے کی تصدیق بابت دوبارہ پوچھا کہ آیا ان کے پاس لیبیا میں آٹھ لاکھ پناہ گزینوں کی موجودگی کے اعدادو شمار حقیقی ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ’میری دانست میں یہ تعداد حقیقی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.