پاکستان ،افغانستان میں امن کے قیام کیلئے اپنا تعاون جاری رکھے گا، افغانستان میں امن کے قیام سے خطے میں امن آئے گا

وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 25 مارچ 2016 18:23

اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے امید ظاہر کی ہے کہ افغان امن عمل کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ افغانستان میں امن کے قیام سے خطے میں امن آئے گا ۔ پاکستان ،افغانستان میں امن کے قیام کیلئے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پرامن افغانستان پاکستان اور پاکستانیوں کیلئے بھی بہت اہم ہے، خطے افغانستان میں قیام امن کیلئے ہر وہ قدم اٹھائیں گے جو ضروری ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امن قائم کرنے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ ایشوز کو ملکر نمٹنے کی ضرورت ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ چارملکی اتحاد کے افغانستان میں امن قائم کرنے کے حوالے سے کوششوں میں پاکستان اہم کردار ادا کریگا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے قیام کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے، افغانستان، چین اور امریکہ کو بھی اس ضمن میں سنجیدہ کو ششوں کی ضرورت ہے۔