آرمی چیف سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل دفاع لوئیس گیٹیئر کی ملاقات ،دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ

جمعہ 25 مارچ 2016 18:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے فرانس کے قومی سلامتی و دفاع کے سیکرٹری جنرل لوئیس گیٹیئر نے ملاقات کرکے دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے ‘ خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فرانس کے قومی سلامتی و دفاع کے سیکرٹری جنرل لوئیس گیٹیئر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دفاع شعبے میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

متعلقہ عنوان :